اشتہار

کراچی میں تاجر سے بھتہ وصولی کے بعد فرار ہونیوالے 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پولیس نے بھتہ وصولی کے بعد فرار ہونیوالے 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، ملزمان نے چند روز قبل جوڑیا بازار کے تاجر کو دھمکی آمیز خط لکھا تھا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں رسالہ معین چوک کے قریب رینجرز اور پولیس کا گینگ وار ملزمان سے مقابلہ ہوا ، جس میں بھتہ وصولی کے بعد فرار ہونیوالے 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے تاہم مقابلے کے دوران ملزمان کا تیسرا ساتھی فرار ہوگیا، ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔

- Advertisement -

ملزمان نے چند روز قبل جوڑیا بازار کے تاجر کو دھمکی آمیز خط لکھا تھا ، خط کے ساتھ دو گولیاں بھی بھیجی تھی ، خط میں ایران کا نمبر تحریر کیا گیا تھا۔

تاجر سے 20 لاکھ بھتہ طلب کیا گیا اور 1 لاکھ 25 ہزار میں معاملہ طےہوا تھا ، ملزمان سوا لاکھ روپے لے کر واپس جا رہے تھے کہ بھتہ وصولی کے بعد رینجرز اور پولیس کی جانب سےملزمان کو روکا گیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پولیس کے روکنے پر ملزمان پیسے اور موٹر سائیکل چھوڑ کر بھاگے، فرار ہونے کیلئے ملزمان نے فائرنگ کی، جوابی فائرنگ سے 2 ملزمان زخمی ہو کر گر گئے اور تیسرا فرار ہوگیا، فرار ہونے والے تیسرے ملزم کی تلاش کی جا رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں