تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کابل فائرنگ: خاتون جج سمیت دو خواتین جاں بحق

کابل: افغان دارالحکومت کابل میں پرتشدد واقعات میں روز بروز اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، اور حکومت کی رٹ کمزور پڑ گئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں گاڑی پر فائرنگ سے دو خواتین جاں بحق اور دو زخمی ہوگئیں،کابل پولیس کے مطابق واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے پیش آیا جب مسلح افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کی۔

سیکیورٹی فورسز ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والی خواتین میں ایک وزارت انصاف کی ایک خاتون جج تھی دوسری خاتون ملازم تھیں جبکہ زخمیوں میں ڈرائیور اور گارڈ شامل ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے اور جاں بحق خواتین ججز اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

ابھی تک طالبان سمیت کسی گروہ نے واقعے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ جمعے کی شب طالبان نے صوبہ ہرات کے ضلع غوریان میں طالبان نے افغان فورس کی چوکی پر حملہ کیا تھا حملے کے نتیجے میں مقامی پولیس کے 13 ارکان ہلاک ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:  افغانستان میں شدید جھڑپیں، دائرہ کار کتنے صوبوں تک پہنچ گیا؟

یہ حملہ امریکہ کی جانب سے افغانستان میں اپنے فوجیوں کی تعداد کو کم کرنے کے اعلان کے چند گھنٹے بعد ہوا، امریکا نے افغانستان میں اپنے فوجیوں کی تعداد کو کم کرکے 2500 کر دیا ہے جو گذشتہ سال فروری میں دوحہ میں ہونے والے امریکہ طالبان معاہدے کے مطابق ہے۔

Comments

- Advertisement -