تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پاک فوج کا مشاق طیارہ گر کر تباہ ، دونوں پائلٹ شہید

گجرات : پاک فوج کامشاق طیارہ گجرات کےقریب گرکرتباہ ہوگیا ، حادثے کے نتیجے میں  دونوں پائلٹ میجرعمر اور لیفٹیننٹ فیضان شہید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاک فوج کامشاق طیارہ گجرات کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، طیارہ معمول کی تربیتی پروازپرتھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حادثےمیں دونوں پائلٹ میجرعمراورلیفٹیننٹ فیضان شہید ہوگئے ، میجرعمرکاتعلق گجرات اورلیفٹیننٹ فیضان کا تعلق کلرکہار سے تھا۔

یاد رہے گذشتہ ماہ اسلام آباد میں شکرپڑیاں کے قریب یوم پاکستان کی ریہرسل کے دوران پاک فضائیہ کا لڑاکا طیارہ ایف – 16 گر کر تباہ ہوگیا تھا ، طیارہ حادثے میں ونگ کمانڈرنعمان اکرم شہید ہوئے تھے۔

اس سے قبل 7 جنوری کو پاک فضائیہ کا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران میانوالی کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا اور حادثے کے نتیجے میں طیارے ایف ٹی سیون میں سوار دونوں پائلٹ شہید ہوگئے تھے، جن کے نام اسکواڈرن لیڈر حارث بن خالد اور فلائنگ آفیسر عبادالرحمان تھا۔

Comments

- Advertisement -