ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

شمالی وزیرستان میں فورسز سے جھڑپ میں دو دہشتگرد مارے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز سے جھڑپ کے دوران دو دہشتگرد مارے گئے جن سے ہتھیار اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو شر پسند ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے ہتھیار اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا، علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلیے کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔

- Advertisement -

پاک فوج کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کیلیے پُر عزم ہیں۔

گزشتہ روز بھی سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران دو دہشتگردوں کو ہلاک کیا تھا۔ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ علاقے میں سینی ٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں