اشتہار

دو سال کے بچے نے گھر والوں کی زندگی کیسے بچائی؟

اشتہار

حیرت انگیز

ٹیکساس : محض دو سال کا بچہ اپنے گھر والوں کی زندگی بچانے کا ذریعہ بن گیا، اس کے والدین اور بہن بھائی خوفناک آگ میں زندہ جل کر مرنے سے بچ گئے۔

ہوا کچھ یوں کہ امریکی ریاست ٹیکساس میں رات کے اندھیرے میں ایک مکان جلنے کا اندوہناک واقعہ پیش آیا خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں مکان مکمل طور پر جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس واقعے میں گھر کا سارا سامان جل کر خاکستر ہوگیا لیکن خوش قسمتی سے اہل خانہ محفوظ رہے، والدین کے کپڑے عقب سے جل گئے اور کچھ بچوں کو خراشیں آئیں۔

- Advertisement -

Nathan, 33, and Kayla Dahl, 28, from Alvord were asleep at 4:30 a.m. on January 15 when a fire erupted in their home

بچے کی والدہ نے میڈیا کو بتایا کہ بیڈ روم میں سب بے خبر سو رہے تھے اور آگ پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے چکی تھی، ہم لوگ حال ہی میں کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں لیکن سونگھنے اور چکھنے کی حس کام نہیں کر رہی ہے۔

Their son Brandon woke them up by tapping on Kayla's foot, saying 'Mama, hot. Mama, hot'

والدہ کا مزید کہنا تھا کہ آگ بڑھتی گئی اور ہمیں احساس تک نہ ہوا، اسی دوران میرا دو سالہ بیٹا برینڈن کمرے میں آیا اور میرا پاؤں ہلا کر زور زور سے کہنے لگا ” ہاٹ ، ہاٹ” جس پر میری آنکھ کھلی تو دیکھا کہ کمرے کے باہر آگ کے شعلے تھے۔

The couple rushed their five children out of the house and watched it burn down from across the street. It also destroyed their cars

جس کے بعد فوری طور پر سب کو اٹھایا اور اپنی جان بچائی ورنہ ہمیں بچنے کا موقع بھی نہ ملتا۔ اہل خانہ نے زندہ بچ جانے پر جشن منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یوں ایک ننھے بچے نے گھر کے7 افراد کی جانوں کو بچالیا، سوشل میڈیا پر دو سالہ برینڈن کو ہیرو قرار دیا جا رہا ہے اور صارفین اس بچے کو خواج تحسین پیش کررہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں