تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ابوظہبی کی شیخ زید گرینڈ مسجد میں متحدہ عرب امارات کا سب سے بڑا افطار دستر خوان

ابوظہبی : شیخ زید گرینڈ مسجد میں متحدہ عرب امارات کا سب سے بڑا دستر خوان سج گیا، 30 ہزار سے زائد افراد کیلئے افطاری کا اہتمام کیا گیا۔

متحدہ عرب امارات میں ماہ رمضان کا استقبال خصوصی مہمان کی طرح کیا جاتا ہے اور رمضان المبارک شروع ہوتے ہی رمضان دسترخوان سجا لیتے ہیں، ابوظہبی کی شیخ زید گرینڈ مسجد میں متحدہ عرب امارات کا سب سے بڑا دستر خوان سجایا گیا، جہاں 30 ہزار سے زائد افراد کیلئے افطاری کا اہتمام کیا گیا۔

شیخ زید مسجد میں افطاری کا اہتمام ہر سال کیا جاتا ہے، اس نیک مقصد کے لئے خاص خیمے بھی نصب کئے جاتے ہیں جن میں ٹھنڈی ہوا اور وینٹی لیشن کا خاص خیال رکھا جاتا ہے، افطاری اور کھانے میں چکن چاول، دہی، کھجوریں، اور جوس وغیرہ دیا جاتا ہے، جسے لوگوں کو دینے سے پہلے روزانہ محکمہ صحت کا عملہ چیک کرتا ہے۔

اس دسترخوان کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہوتی ہے کہ جہاں اس میں نادار اافراد شریک ہوتے ہیں وہاں اس دسترخوان میں مسافر،عام شہری ،معززین ،عمائدین ،سیاسی و سماجی قائدین ،ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سمیت ہر طبقہ فکر کے لوگ بلا امتیاز ایک ساتھ بیٹھ کر رمضان المبارک کی مبارک ساعتوں اور اللہ کی نعمتوں سے یکساں مستفید ہوتے ہوئے اظہار یکجہتی کی بہترین مثال پیش کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ ماہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی شیخ زید جامع مسجد سمیت، ریاست کی ہر جامع مسجد میں بڑی تعداد میں بڑے بڑے خیمے نصب کر دیے جاتے ہیں، جہاں حکومت کی طرف سے پورا مہینے مفت افطار اور سحور کا بہتریں انتظام کیا جاتا ہے۔ یہ افطار اور سحور اعلٰی معیار کے ساتھ تیار کی جاتی ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -