ابوظبی: ابوظبی پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا اعلان کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ اعلان اس دلخراش ٹریفک حادثے کے بعد کیا گیا جب ایک پیدل چلنے والے شخص کو تیز رفتار ٹرک کچل دیتا ہے۔
پولیس نے ابوظبی مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اشتراک سے حفاظتی مہم کے طور پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ایک پیدل چلنے والے شخص کو ایک تیز رفتار ٹرک کچل دیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یو اے ای بہترین ملک قرار، جانئے کیوں ؟
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راہ گیر شخص پیدل چلنے والوں کے لئے مختص راستے پر چل رہا ہوتا ہے، ٹرک وقت پر نہیں رکتا اور اسے کچل دیتا ہے۔
حادثے کی ویڈیو شیئر ہونے پر سینٹرل آپریشنز سیکٹر کے ڈایکٹوریٹ برائے ٹریفک کنٹرول اینڈ پٹرول نے ڈرائیوروں پر زور دیا ہے کہ وہ پیدل چلنے والے افراد کو راستہ دیں اور ان کے لئے اپنی رفتار کم کریں۔