13 C
Dublin
جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

عالمی برادری سے ناامید یوکرین کی ٹوئٹر سے مدد کی اپیل

اشتہار

حیرت انگیز

یوکرین پر روسی حملے کے بعد یوکرینی حکام نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر سے روس پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس نے یوکرین 24 فروری کی صبح حملہ کردیا جس کے بعد امریکا اور برطانیہ سمیت تمام مغربی ممالک کی جانب سے سخت مذمت کی گئی تاہم کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔

یوکرینی صدر زیلنسکی نے عالمی برادری کی جانب سے روسی حملے کے بعد تنہا چھوڑنے کا شکوہ بھی کیا گیا اس کے باوجود اتحادی افواج صرف بیان بازی سے کام لے رہی ہے۔

- Advertisement -

ایسے حالات کے پیش نظر یوکرینی حکام نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ٹوئٹر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ روس پر پابندی عائد کرے۔

امریکا کی یوکرینی دارالحکومت کیف میں خوفناک لڑائی کی پیش گوئی

یوکرین کا کہنا ہے کہ روس جیسے جارحیت پسند ملک کو کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کوئی جگہ نہیں ملنی چاہیے کیوں کہ روس بے گناہ لوگوں کو بہیمانہ طریقے سے قتل کررہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں