تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

یوکرین میں طیارہ گر کر تباہ، 5 افراد ہلاک، 3 زخمی

کیو: یوکرین میں ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران کارگو طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یوکرین کا انٹونوو 12 کارگو طیارہ مغربی حصے میں ایئرپورٹ کے قریب ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق ایندھن ختم ہونے پر طیارے کو فوری ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی جس میں طیارے کو کامیابی نہیں ملی۔

طیارہ فٹ بال اسٹیڈیم اور ایک قبرستان کے قریب مٹی اور پودوں میں اترا، طیارہ ہوائی اڈے سے 1.5 کلو میٹر دور گر کر تباہ ہوا تاہم طیارے میں آگ نہیں لگی، حادثے کے سبب ایئرپورٹ کو بند کردیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق حادثے کے وقت طیارے میں 8 افراد سوار تھے، حکام نے طیارہ گرنے کی تحقیقات شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

حادثے میں زخمی ہونے والے تینوں افراد کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا، دوسری جنگ عظیم کے دور کا قدیم طیارہ تباہ، 7 افراد ہلاک

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی ریاست کنیکٹی کٹ میں دوسری جنگ عظیم کے دور کا قدیم طیارہ حادثے کا شکار ہوکر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے تھے۔

امریکی ایوی ایشن حکام کا کہنا تھا کہ طیارہ عام پروازوں کے لیے رجسٹرڈ تھا اور اسے فوجی استعمال میں نہیں لیا جارہا تھا۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے پرتباہ ہوا۔

Comments

- Advertisement -