12.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

’پورا دن ٹریننگ میں گزارتا ہوں‘

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر عمر اکمل کا کہنا ہے کہ ٹیم میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر واپسی کے لیے پرعزم ہوں، میں اپنا پورا دن ٹریننگ میں گزارتا ہوں۔

قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر عمر اکمل نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گرم موسم میں کرکٹر ٹریننگ میں مصروف ہیں، میں مسلسل ٹریننگ کررہا ہوں، اکیڈمی میں کیمپ جاری ہے اس لیے قادر اکیڈمی میں ٹریننگ کررہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں تمام پرفارمرز کو موقع ملتا ہے، پی ایس ایل سب کے سامنے ہے کہ کس نمبر پر بیٹنگ کی اور صرف ٹیم کے لیے کھیلا۔

- Advertisement -

عمر اکمل نے کہا کہ میری فیملی مجھے بہت متحرک رکھتی ہے، میں ایک مرتبہ مایوس ہوا تھا لیکن فیملی نے کہا کہ آپ گرین شرٹ پہنیں۔

قومی کرکٹر نے کہا کہ کامران اکمل ہمیشہ میرے ساتھ کام کرتے رہتے ہیں، ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، میں اپنی محنت جاری رکھوں گا، انفرادی ٹریننگ کررہا ہوں کلب کی جانب سے میچز بھی کھیلتا رہوں گا۔

عمر اکمل نے مزید کہا کہ کرکٹ کے ساتھ فٹنس بہت ضروری ہے اسی پر توجہ مرکوز ہے، اگر لنکا پریمیئر لیگ میں مجھے منتخب کیا گیا تو سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں