تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

"جاہلانہ حرکت” نوجوان بال بال بچ گیا

سنیما نے جہاں دنیا بھر کے ناظرین کو حیرت انگیز مناظر سے محظوظ کیا، وہیں کچھ نہایت خوفناک اور دل دہلا دینے والے سین بھی فلمی پردے کے شائقین نے دیکھے جن میں ریل کی پٹڑی سے بندھے ہوئے اور ٹرین کی آمد سے قبل خود کو آزاد کرانے کی کوشش کرتے کردار شامل ہیں، اسی طرح کار اور دیگر گاڑیوں کے مناظر بھی ہماری اذہان میں محفوظ ہیں جب وہ تیز ٹرین کے سامنے سے اچانک گزرتی ہیں، مگر یہ سب فلمی مناظر تھے۔

مگر سیلفی اور مختلف مواقع پر ویڈیو بنا کر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کرنے کے رجحان نے گذشتہ چند سال کے دوران جنون کی شکل اختیار کرلی ہے اور اس کے ذریعے صارف خصوصا نوجوان دنیا بھر میں مقبولیت اور شہرت حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور اس کے لیے اکثر جان بھی خطرے میں‌ ڈال دیتے ہیں، حالیہ دنوں‌ میں‌ تقریبا روز ہی سوشل میڈیا پر کسی نہ کسی صارف کی جانب سے ٹرین کے ساتھ خطرناک کھیل کی ویڈیو وائرل کی جارہی ہے، ان تمام ویڈیوز کو اپ لوڈ کرنے کا مقصد لاکھوں لائکس حاصل کرنا ہے، مگر ان میں سے بعض ویڈیوز انسانی جان کے تحفظ کے حوالے سے موضوعِ بحث بھی بن رہی ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، اس ویڈیو کو حیرت انگیز بیوقوف کے ویڈیو کیپشن کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے، جس میں ایک جوکر ٹرین کی جانب دیکھے بغیر ریلوے لائن عبور کرجاتا ہے جب کہ ریل اس سے محض ایک میٹر کے فاصلے پر موجود تھی۔

یہ واقعہ جنوبی مشرقی لندن کے علاقے بکنگھم شائر میں پرنسز رسبرو میں واقع ریلوے کراسنگ پر رونما ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  کتے کو یونیورسٹی میں‌ ملازمت مل گئی

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پر لوگ طرح طرح کے کمنٹس کررہے ہیں، کئی صارفین کا کہنا ہے کہ صرف چند سیکنڈوں کے فرق سے پٹڑی عبور کرنے کی کوشش اس نوجوان کی جان بھی لے سکتی تھی جبکہ ایک شخص نے اسے جاہلانہ حرکت قرار دیا۔

Comments

- Advertisement -