12.6 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

خلا سے ہماری دنیا کا نا قابل فراموش نظارہ، سحر انگیز ویڈیو اور تصاویر

اشتہار

حیرت انگیز

چینی ٹیکنالوجی کمپنی نے خلا سے 360 ڈگری کیمرے سے ہماری دنیا کی سحر انگیز تصاویر اور ویڈیوز بھیجی ہیں جن کو دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے۔
زمین سے آئے روز مختلف ممالک کے خلائی مشن روانہ ہوتے ہیں اور انکی جانب سے بھیجی گئی زمین کی تصاویرآپ نے دیکھ رکھی ہوں گی لیکن گی لیکن آج جو ہم آپ کو تاروں بھرے آسمان کے ساتھ زمین کی سحر انگیز ایچ ڈی تصاویر اور ویڈیو دکھائیں گے وہ آپ نے اس سے قبل شاید کبھی نہیں دیکھی ہوں گی۔
چینی ٹیکنالوجی کمپنی اِنسٹا 360 نے حال ہی میں زمین کے گرد گھومنے والے مصنوعی سیارچوں میں نصب دو کیمروں سے کھینچی جانے والی زمین کی انتہائی خوبصورت تصاویر کی رونمائی کی ہے۔ تصاویر میں زمین کے پس منظر میں ستاروں کا خوبصورت نظارہ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
خلا میں 360 ڈگری کیمروں سے لی گئی زمین کی شاندار تصاویر
انسٹا 360 نے رواں برس 16 جنوری کو 360 ڈگری کیمرے لگے سیٹلائیٹس زمین کے ایٹماسفیئر سے 579 کلومیٹر کی بلندی پر خلا میں  بھیجے۔ ان کیمروں کو میڈیا اسٹورم اور ایس اے آر سیٹلائیٹ کمپنی اسپیس ٹی وی کے اشتراک سے خلا میں بھیجا گیا تھا۔
کیمرا کمپنی نے 12 مہینوں کی محنت کے بعد اپنے ریٹیل کیمروں کو جدت دیتے ہوئے اس قابل بنایا کہ وہ خلا کے شدید ماحول کو برداشت کر سکیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Insta360 (@insta360)

کمپنی کے مطابق انسٹا 360 کے انجینئروں نے خلا کے شدید ماحول کے مماثل ماحول پیدا کیا اور کیمروں پر ہزاروں آزمائشیں کی تاکہ ان کی کارکردگی کو بہترین بنایا جاسکے۔
سائنس دانوں کے لیے ان ٹیکنالوجی کو شدید گرمی اور شدید ٹھنڈ کو برداشت کرنے کے قابل بنانے کی بنیادی وجہ خلا میں ان سیٹلائیٹس کا منفی 70 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان درجہ حرارت سے نبرد آزما ہونا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں