اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

انٹرنیشنل ٹورنامنٹ:رنز، وکٹ اور نہ ہی کوئی کیچ لیا، پھر بھی مین آف دی میچ!

اشتہار

حیرت انگیز

آپ کرکٹ کے شوقین ہیں تو یہ ضرور جانتے ہوں گے کہ میچ میں بہترین بیٹنگ، بولنگ یا فیلڈنگ پر مین آف دی میچ دیا جاتا ہے لیکن ایک کھلاڑی ایسا بھی جس نے ایسا کچھ نہیں کیا پھر بھی میچ کا بہترین کھلاڑی قرار پایا۔

کرکٹ کی تاریخ کھنگالیں تو لوگ جان پائیں گے کہ عموماً میچ میں سب سے زیادہ یا اہم رنز بنانے والے، زیادہ یا میچ کے اہم لمحات میں کھیل پلٹ دینے والے کھلاڑی کی وکٹیں لینے والے یا پھر کوئی حیرت انگیز فیلڈنگ سے میچ جتوانے والے کھلاڑی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ہے لیکن بہت کم لوگ یہ جانتے ہوں کہ اس دلچسپ کھیل میں ایک ایسا مین آف دی میچ ایوارڈ بھی دیا گیا ہے کہ جس کے حامل کھلاڑی نے میچ میں کوئی رن بنایا، نہ وکٹ لی اور نہ ہی کسی بلے باز کا کیچ پکڑا۔

یہ یادگار میچ تھا 2001 میں میں کوکا کولا ون ڈے کپ کا پہلا میچ جو 23 جون کو ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کے درمیان کھیلا گیا اور اس کے مین آف دی میچ تھے کیریبیئن فاسٹ بولر کیمرون کفی جو کرکٹ کی تاریخ میں اس انوکھے مین آف دی میچ کے حقدار ٹھہرے۔

- Advertisement -

اس میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں پر 266 رنز بنائے اور کیمرون کی بیٹنگ ہی نہیں آسکی۔ کرس گیل، ڈیرن گنگا اور چندر پال سے نصف سنچریاں بنائیں۔
267 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 239 رنز ہی بنا سکی۔ ویسٹ انڈیز نے یہ میچ 27 رنز سے جیت لیا۔ میرون ڈلون اور مارلن سیمیوئلز نے 3،3 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

تاہم جب ایوارڈ تقریب میں مین آف دی میچ کا نام پکارا گیا تو شاید اسٹیڈیم میں موجود سب حیران رہ گئے ہوں کیونکہ میچ کا بہترین کھلاڑی نصف سنچریاں بنانے اور تین تین اہم کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگانے والے بلے بازوں یا بولرز میں سے کسی کو نہیں دیا گیا بلکہ اس کے لیے کیمرون کفی کا نام پکارا گیا۔

کیمرون کفی کو مین آف دی میچ دینے کی وجہ تھی ان کی نپی تلی بولنگ جس نے زمبابوے کو ہدف کے قریب پہنچ کر بھی اس میں کامیاب نہیں ہونے دیا۔ فاسٹ بولر نے اپنے 10 اوورز کے کوٹے میں کوئی وکٹ تو نہیں لی مگر کفایتی بولنگ کرتے ہوئے 20 رنز دیے اور دو اوورز میڈن بھی کرائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں