جمعرات, مئی 16, 2024
اشتہار

دروازہ کھلنے کا الرٹ ملنے پر مسافر طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ

اشتہار

حیرت انگیز

شکاگو جانے والی یونائیٹڈ ایئرلائنز کے طیارے کا دروازہ کھلنے کا الرٹ ملا جس کے بعد ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شکاگو جانے والے یونائیٹڈ ایئرلائنز کے مسافر طیارے نے اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد ہی دروازہ کھلنے کا الرٹ ملنے پر ایمرجنسی لینڈنگ کی۔

یونائیٹڈ ایئرلائنز کی فلائٹ نمبر 2434 کو دوران پرواز دروازہ کھلنے کا الرٹ ملنے پر ٹمپا بین الاقوامی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی۔

- Advertisement -

پروازوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ’فلائٹ اویئر‘ کے مطابق ایئربس اے319 طیارہ سرسوٹا/ بریڈینٹن بین الاقوامی ہوائی اڈے سے دوپہر 3:42 پر روانہ ہوا اور شام 4:35 پر ٹمپا پہنچا۔

طیارہ میں 123 مسافر اور پائلٹ ٹیم کے 5 اراکین سوار تھے جنہیں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

یونائٹیڈ ایئرلائن کے ایک ترجمان نے کہا کہ ممکنہ تکنیکی مسئلے کو حل کرنے کے لیے احتیاط کے طور پر ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی تھی۔

ترجمان نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ کیا یہ مسئلہ دروازے سے ہی جڑا ہوا تھا تاہم ٹمپا ایئرپورٹ کے ترجمان نے کہا کہ پائلٹ نے لینڈنگ کی گزارش کرتے وقت یہی وجہ بتائی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں