ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

اقوامِ متحدہ مسئلہ کشمیر سے متعلق اپنا کردار ادا کرچکی: انتونیو گوتریس

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کرچکی،ا مید ہے پاکستان اور بھارت تنازعات کا حل بات چیت سے نکالیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ پاک بھارت مذاکرات کے فروغ کے لیے کوششیں تاحال کامیاب نہیں ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملک کے درمیان بامعنی مذاکرات کی ضرورت ہے، انتونیو گوتیرس نے یقین دہانی کرائی کہ پاک بھارت مذاکرات کے فروغ کے لیے تعاون کو تیار ہوں۔

- Advertisement -

مقبوضہ کشمیر پر اقوام متحدہ ہائی کمشنر رپورٹ پر پاکستانی صحافی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ واضح طور پر اس سمت میں اپنا کردار ادا کرچکی ہے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سفاکیت کا پردہ چاک کرچکی ہے، رپورٹ میں مقبوضہ کشمیر پر کمیشن آف انکوائری مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

کشمیر میں بھارتی مظالم پر اقوام متحدہ میں تحقیقاتی کمیشن قائم کیا جائے، وزیر اعظم

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی سے متعلق اقوام متحدہ کی قرارداد پر تحقیقاتی کمیشن کے فوری قیام کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ فرنینڈا اسپینوزا کی ملاقات ہوئی تھی، ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھاتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت مسلسل کشمیر میں انسانی حقوق پامال کررہا ہے، یواین کمشنر انسانی حقوق بھارتی مظالم پر رپورٹ بھی شائع کرچکے ہیں، وزیراعظم نے اقوام متحدہ قرارداد پر تحقیقاتی کمیشن کے فوری قیام کا مطالبہ کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں