بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

کانگریس میں شمولیت پر بی جے پی کا پروپیگنڈا، بھارتی اداکارہ کو پاکستانی قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ کے سیاست میں قدم رکھتے ہی اُن پر بھارتیہ جنتا پارٹی نے پاکستانی ہونے کے الزامات لگانے شروع کردیے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ارمیلا ماٹونڈکر نے گزشتہ دنوں کانگریس میں شمولیت اختیار کی جس کے بعد بی جے پی کے انتہاء پسندوں نے اُن کے خلاف سوشل میڈیا پر نیا محاذ کھڑا کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارمیلا کی کانگریس میں شمولیت سے مودی سرکار خوفزدہ ہے اسی بات پر ان کے خلاف نہ صرف سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی پروپیگنڈے کیے جارہے ہیں  بلکہ انہیں پاکستانی ہونے کے طعنے بھی دیے جارہے ہیں۔

بی جے پی کے کارکنان نے ارمیلا پر الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ پاکستانی نژاد کشمیری شہری کی اہلیہ ہیں، اسی وجہ سے کانگریس نے انہیں لوک سبھا کا ٹکٹ دیا۔

مزید پڑھیں: فلم ’ پی ایم مودی ‘ میں نام شامل کرنے پر جاوید اختر پھٹ پڑے

بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنان اور بی جے پی کی شکست سے خوف زدہ سوشل میڈیا صارفین یہ بھی پروپیگنڈا کررہے ہیں ارمیلا کے خاوند محسن کا تعلق مقبوضہ کشمیر سے ہے اور وہ وہاں کے حریت پسندوں کی مالی مدد بھی کرتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کانگریس پارٹی کے سربراہ راہول گاندھی نے ارمیلا کو لوک سبھا کا ٹکٹ دینے کا حتمی فیصلہ کرلیا تاہم ابھی یہ واضح نہیں کیا گیا کہ وہ کس نشست سے الیکشن لڑیں گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارمیلا ماٹونڈ نے گزشتہ برس 27 نومبر کو کانگریس کے صدر اور سربراہ راہول گاندھی سے ملاقات کے بعد سیاست میں قدم رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مودی کے لیے مشکلات، بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی کانگریس میں شمولیت کا امکان

دوسری جانب ارمیلا نے دو ٹوک الفاظ میں اپنے اوپر عائد ہونے والے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’میرے خیال سے اب وقت بہت آگے نکل چکا، بی جے پی کو اوچھے ہتھکنڈوں سے خود ہی باز رہنا چاہیے ورنہ شکست کے بعد انہیں بہت زیادہ شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا‘۔

 

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں