بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

کشمیر میں جاری بھارتی مظالم، بھارتی اداکارہ ارمیلا کی مودی سرکار پر کڑی تنقید

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: نامور بھارتی اداکارہ اور کانگریس کی رہنما ارمیلا مٹونڈکر نے مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت کی جارحیت پر کڑی تنقید کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر بھارتی اداکارہ اور کانگریس کی رہنما ارمیلا مٹونڈکر نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ارمیلا مٹونڈکر نے کہا کہ کشمیر میں موجود ان کے ساس اور سسر سے 22 دن سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ شوہر کی اپنے والدین سے بات نہیں ہوسکی اور نہ ہی میری ان سے بات ہوسکی ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی اداکارہ کی مقبوضہ کشمیر میں بچوں کی حالت زار پر اپنی ہی حکومت پر تنقید

ارمیلا نے مقبوضہ کشمیر میں خوراک اور ادویات کی قلت پر کہا کہ ساس اور سر بلڈ پریشر کے مریض ہیں، نہیں معلوم ان کے پاس ادویات موجود ہیں یا نہیں۔

بھارتی اداکارہ کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 370 کا خاتمہ غیرانسانی طریقہ کار ہے۔

دوسری جانب بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کے اداکار اعجاز خان نے کہا ہے کہ کشمیر کی صورت حال پر تشویش ہے، بھارتی فوج کی جانب سے کشمیر میں جاری مظالم کا خاتمہ کیا جائے۔

واضح رہے کہبھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور انسانی حقوق کے لئے یونیسیف میں کام کرنے والی تریشا کرشنن نے قابض بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے ظلم و جبر پر خاموشی توڑتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں