ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

دوران پرواز مسافر نے کیبن کریو کو کاٹ لیا

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوکیو: جاپان سے اڑان بھرنے والے طیارے میں مسافر نے کیبن کریو کی خاتون کے بازو پر کاٹ لیا۔

آل نیپون ایئرویز کے ترجمان کے مطابق مبینہ طور پر ایک 55 سالہ مسافر نے کیبن کریو کی خاتون رکن کے بازو پر کاٹ لیا جس کے نتیجے میں ان کے ہاتھ پر نشان پڑ گئے اور وہ زخمی ہوگئیں۔

ترجمان ایئرلائنز کا بتانا ہے کہ 55 سالہ شخص امریکی شہری ہے جو نشے کی حالت میں تھا۔

- Advertisement -

طیارے میں 159 مسافر سوار تھے واقعے کے بعد پائلٹ نے ہنیدا کے ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی جہاں اس شخص کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

جاپانی نشریاتی ادارے ٹی بی ایس کے مطابق مسافر کو یاد نہیں ہے کہ اس نے کیا حرکت کی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے واقعے کو ہارر فلم ’زومبی‘ سے تشبیہ دی جارہی ہے جبکہ کچھ صارفین جاپانی ایئرلائنز کے ساتھ پیش آئے حالیہ واقعات کا ذکر کررہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں