جمعہ, نومبر 8, 2024
اشتہار

امریکا کی پاکستان میں چینی انجینئروں پر دہشت گردوں کے حملوں کی مذمت

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکا نے پاکستان میں چینی انجینئروں پر دہشت گردوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے حملے سے متاثر ہونے والوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران پاکستان میں چینی انجینئرزپردہشت گردوں کےحملوں کی مذمت کی۔

میتھیو ملر نے کہا کہ ہمیں پاکستان میں جانی نقصان پردکھ ہوا ہے، حملےسےمتاثرہونے والوں سےدلی تعزیت کااظہارکرتے ہیں۔

- Advertisement -

امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چین کےشہری بھی دہشت گردی کےحملوں کاشکارہوئے، کسی بھی ملک کودہشت گردی کی کارروائیوں کاشکارنہیں ہوناچاہیے۔

انھوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کےہاتھوں پاکستانی عوام کوبہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

یاد رہے گذشتہ روز شانگلہ کے علاقے بشام میں گاڑی پر خودکش حملے میں پانچ چینی شہریوں سمیت چھ افرادجان سے گئے تھے، حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی چینی انجینیئروں کی گاڑی سے ٹکرائی۔

ڈی آئی جی ملاکنڈ اور اسسٹنٹ کمشنر بشام نے بتایا تھا کہ گاڑی میں سوار چینی انجینئر اسلام آباد سے داسو کیمپ کوہستان جا رہے تھے کہ بارود سے بھری گاڑی نے بس کو لاہور نالہ بشام کے قریب ٹکر ماری اور دھماکےکے بعد انجینئروں کی بس سڑک سے کھائی میں جا گری تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں