منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

امریکی قونصل خانے نے گزشتہ سال کراچی سے 20 ہزار ویزے جاری کیے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: امریکی قونصل خانے کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کراچی سے انہوں نے امریکہ کے 20 ہزار ویزے جاری کیے۔

امریکی قونصل جنرل آفس نے یہ انکشاف سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرکیا ہے جہاں نان امیگرینٹ ویزہ سے متعلق سوال کیا گیا تھا۔

امریکی قونصل خانے کی ٹیم کے ممبران ہرایک شخص سے گفگتو کرتے ہیں اوران کے مخصوص حالات میں امریکی قانون کے مطابق ان کی اہلیت جانچتے ہیں۔

- Advertisement -

امریکی قونصل خانے کے مطابق ان کی کوشش ہوتی ہے کہ ویزہ کے لئے اپلائی کرنے والوں کا انٹرویو جلد اوردوستانہ ماحول میں ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ پماری کوشش ہوتی ہے کہ جائزطریقے سے امریکہ جانے کے خواہش مند ہر شخص کے ساتھ بھرپورتعاون کیا جائے ، ساتھ ہی ساتھ امریکی شہریوں اورامریکہ کا سفر کرنے والوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں