اشتہار

امریکا مڈٹرم الیکشن، کانگریس کیلیے پاکستانی نژاد آصف محمود کو بڑی حمایت مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں آئندہ ماہ ہونے والے مڈٹرم الیکشن میں کانگریس کے پاکستانی نژاد امیدوار ڈاکٹر آصف محمود کو بڑی حمایت مل گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی نائب صدر کملا ہیرس نے ڈاکٹر آصف محمود کی توثیق کردی ہے۔

امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے گزشتہ روز کیلیفورنیا میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر آصف کی توثیق کرنے پر مجھے فخر ہے۔

- Advertisement -

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈاکٹر آصف محمود کیلیفورنیا کے ڈسٹرکٹ 40 سے کانگریس کا الیکشن لڑ رہے ہیں اور 8 نومبر کو ہونے والے مڈٹرم الیکشن میں ان کا مقابلہ ری پبلیکن امیدوار یونگ کِم سے ہوگا۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر آصف امریکی کانگریس کے وسط مدتی انتخابات کے لیے پرائمری الیکشن جیتنے والے پہلے پاکستانی بنے تھے اور انہوں نے رکن کانگریس بننے کے لیے پہلا مرحلہ جیت کر مڈٹرم الیکشن میں حصہ لینے کی اہلیت حاصل کی تھی۔

امریکا کے وسط مدتی انتخابات کے لیے گزشتہ جون میں ہونے والے ڈاکٹر آصف محمود نے ڈیمو کریٹس کی نشست پر کیلیفورنیا کی پرائمری جیتی تھی، انہوں نے ری پبلکن حریف اور موجودہ رکن کانگریس یونگ کم سے 11 فیصد زیادہ ووٹ حاصل کیے تھے۔

ڈاکٹر آصف کانگریس کے ڈسٹرکٹ 40 سے واحد ڈیموکریٹ امیدوار تھے اور ان کی حمایت کرنے والوں میں ڈیموکریٹ پارٹی کے صف اول کے رہنما شامل تھے جبکہ یونگ کم ری پبلکن پارٹی کے پلیٹ فارم سے دوسری بار کانگریس کی امیدوار تھیں اور انہوں نے ڈاکٹر آصف کے مقابلے میں اپنی انتخابی مہم پر کئی لاکھ ڈالر ز زیادہ خرچ کیے تھے مگر پھر بھی وہ ناکام رہیں تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں