تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پاسداران انقلاب دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل

واشنگٹن: امریکی حکام نے باقاعدہ طور پر ایران کے پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ ہفتے امریکا نے ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دیا تھا، تاہم اب باقاعدہ طور پر دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں بھی شامل کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ امریکی فیڈرل رجسٹر کی جانب سے نوٹس جاری کیا گیا جس کے تحت ایران غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل ہوگیا۔

ایران کے پاسداران انقلاب ملکی جوہری پروگرام کے نگران ہیں، امریکا ہمیشہ سے ایران پر دباؤ دالتا رہا ہے کہ وہ اپنے جوہری پروگرام کو مکمل طور پر ختم کردے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جوہری ڈیل سے دست برداری کی وجہ بھی ایران کی متازعہ سرگرمیاں تھیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ ہفتے ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہوئے اس کے اثاثے بھی منجمد کرنے کا اعلان کیا تھا، جبکہ ردعمل میں ایران نے بھی امریکی فوج کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پاسداران انقلاب ریاستی آلہ کار کے طور پر دہشت گردی کے فروغ میں فعال کردار ادا کررہی ہے، پہلی بار امریکا نے کسی دوسرے ملک کے ریاستی ادارے کو دہشت گرد قرار دیا ہے۔

امریکہ نے ’’ایرانی پاسداران انقلاب‘‘ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا

بعد ازاں ایرانی صدر حسن روحانی نے اپنے ایک بیان میں امریکی اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردی کے مترادف قرار دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -