12.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

امریکا نے سائفر بیانیے کی ایک بار پھر سختی سے نفی کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے چیئرمین تحریک انصاف کے سائفر بیانیے کی ایک بار پھر سختی سے نفی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف نے کچھ عرصہ قبل وائس آف امریکا کو انٹرویو دیا تھا، انٹرویو میں صحافی نے سائفر کی موجودگی سے متعلق چیئر مین پی ٹی آئی کا مؤقف پوچھا تھا۔

بعد ازاں چیئرمین پی ٹی آئی کے سائفر سے متعلق بیانیے پر عالمی میڈیا میں بحث کی جاری رہی تھی، صحافی نے چیئرمین پی ٹی آئی کے بیان سے متعلق امریکی ترجمان سے سوال کیا۔

- Advertisement -

صحافی نے پوچھا کہ چیئر مین پی ٹی آئی نے سائفر کو حقیقت قرار  دے کراسسٹنٹ سیکریٹری ڈونلڈ لو کا حوالہ دیا ہے، اب یہ ریاستی محکمہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ دوران انٹرویو لئےگئے نوٹس کا انکشاف کرے۔

صحافی نے سوال کو مزید تفصیل میں لے جاتے ہوئے پوچھا کہ کیا آپ ان دستاویز کو ظاہر کرینگے ؟ صحافی کے سوال پر امریکی ترجمان میتھیو ملر کی جانب سے واضح کہا گیا کہ پہلے بھی بات کر چکے ہیں، ہمارا  یہ مؤقف ہے کہ دعوے، الزام درست نہیں ہے۔

امریکی ترجمان میتھیو ملر نے واضح الفاظ میں بتایا کہ یہ سب دعوے بے بنیاد ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں