14.2 C
Dublin
جمعرات, مئی 16, 2024
اشتہار

امریکا پاکستان کیساتھ اقتصادی وتجارتی تعلقات کو مثالی بنانے کا خواہشمند

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان کیساتھ اقتصادی وتجارتی تعلقات کو مثالی بنانے کا خواہشمند ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان مضبوط تجارتی تعلقات ہیں، امریکا پاکستان کیساتھ اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مثالی بنانے کا خواہشمند ہے۔

نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ پاک امریکا سرمایہ کاری کے لیے وزارتی اجلاس جاری ہے، پاک امریکا وزارتی اجلاس کی میزبانی امریکی تجارتی نمائندے نے کی۔

- Advertisement -

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ پاک امریکا مضبوط تجارتی واقتصادی تعلقات وقت کی ضرورت ہیں، معاشی استحکام کی بدولت پاکستان حالیہ سیلاب کی تباہی سےنبردآزماہوسکتاہے۔

انھوں نے بتایا کہ اجلاس میں امریکی کاروباری اداروں کو پاکستان میں تجارتی مواقع سےآگاہ کیاجارہاہے، پاک امریکا تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے کوشاں ہیں۔

نیڈ پرائس نے مزید کہا کہ دودہائیوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنےوالوں میں امریکاسرفہرست ہے، پاکستان میں 80امریکی کمپنیوں میں ایک لاکھ20ہزارسےزائدملازمتیں فراہم کی گئیں ہیں۔

امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کیساتھ توانائی،زرعی آلات،دیگرشعبوں میں تجارت کےفروغ کی ضرورت ہے، پاکستان کےساتھ ایک سال میں ہماری سرمایہ کاری میں تقریباً 50 فیصداضافہ ہوا۔

انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف امریکا اورپاکستان کےمشترکہ مفادات ہیں۔

نیڈ پرائس نے روز دیا کہ افغان طالبان وعدوں کی پاسداری کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ کالعدم ٹی ٹی پی، القاعدہ، داعش خطے کے استحکام کو نقصان نہ پہنچائیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں