بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

گوانتاموبے میں قید9یمنی قیدی سعودی عرب منتقل

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: امریکہ نے گوانتا موبے کی جیل میں قید نو یمنی قیدیوں کو سعودی عرب کے حوالے کردیا، قیدیوں منتقلی سفارتی معاہدے کے تحت ہوئی۔

امریکی حکام کے مطابق یمنی قیدیوں کی سعودی عرب حوالگی سفارتی معاہدے کے تحت کی گئی ہے، جس کی رو سے سعودی عرب ان سابق عسکریت پسندوں کو معاشرے کا اہم فرد بنانے اور ان کی زندگی کو نئے سرے گزار نے کے لیے تربیت فراہم کرے گا۔

ان قیدیو ں میں سینتیس سالہ طارق بااودھ بھی شامل ہے جس نے گوانتا موبے جیل میں امریکی فوج کے غیرانسانی سلوک تنگ آکر کئی دن تک بھوک ہڑتال کی تھی۔

ذرائع کے مطابق گوانتا موبے جیل ابھی بھی80 قیدی موجود ہیں اور ان میں سے زیادہ تر ان میں زیادہ ترایک دہائی سے زائد عرصے سے بغیر کسی الزام اور ٹرائل کے بند ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں