13 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

امریکا و برطانیہ کے یمن میں دوبارہ حملے

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا اور برطانیہ کی جانب سے یمن میں دوبارہ 4 مقامات پر حملے کیے گئے ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حوثی میڈیا کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا اور برطانیہ نے یمن میں الحدیدہ، تائض، دھمار، البیدا اور سادا گورنریٹ پر حملے کئے ہیں۔

امریکی سینٹرل کمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امریکی فورسز نے یمن میں حوثیوں کے 14 میزائلوں پر حملہ کیا ہے۔ حوثیوں نے میزائل فائر کے لیے تیار تھے جنہیں نشانہ بنایا گیا۔ یہ حوثی میزائل بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں کے لیے خطرہ تھے۔

- Advertisement -

دوسری جانب امریکا نے یمن کے حوثیوں کو ایک ”دہشت گرد“ گروپ کے طور پر نامزد کردیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ بحیرہِ احمر میں شپنگ پر حوثی حملوں کا جواب ہے۔

سلیوان نے ایک بیان میں کہا آج ان کی مسلسل دھمکیوں اور حملوں کے جواب میں امریکا نے انہیں دہشتگرد نامزد کر رہا ہے تاہم انہوں نے مزید کہا کہ یہ نامزدگی 30 یوم کے اندر نافذالعمل ہوتی اس کا جائزہ لیا جاسکتا ہے اگر حوثیوں نے بحیر احمر اور خلیج عدن میں حملے بند کردیئے۔

سعودی عرب: بڑی پابندی کا خاتمہ

حوثیوں کا کہن اہے کہ دہشتگرد کہنے کے باوجود وہ جہازوں پر حملے جاری رکھیں گے۔ حوثی کے ترجمان محمد عبد السلام کا کہنا ہے کہ یہ گروپ بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب سے اسرائیل جانے والے بحری جہازوں پر اپنے حملوں کو نہیں روکے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں