12.4 C
Dublin
منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

نئے پاکستان میں سیاحت کا شعبہ ترجیحات میں شامل ہے‘ وزیراعلیٰ پنجاب

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ سیاحتی سرگرمیوں کا فروغ معیشت کے استحکام کے لیے ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے سیاحت کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ نئے پاکستان میں سیاحت کا شعبہ ترجیحات میں شامل ہے۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ شعبے کی پائیدار ترقی کے ذریعے معیشت کو مضبوط کریں گے، سیاحتی سرگرمیوں کا فروغ معیشت کے استحکام کے لیے ضروری ہے۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان میں سیاحتی شعبے میں ترقی کے وسیع مواقع موجود ہیں، شعبے کی پائیدار ترقی سے روزگاراورآمدن کے مواقع پیدا کیے جاسکتے ہیں۔

قوم کی ایک ایک پائی کے امین ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کفایت شعاری اورسادگی کو فروغ دے رہے ہیں ، قوم کی ایک ایک پائی کے امین ہیں، عوام جلد ملک کو ترقی کی راہ پر تیزی سے گامزن ہوتا دیکھیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کفایت شعاری اورسادگی کو فروغ دے رہے ہیں، اخراجات کم کریں گے، بچنے والاپیسہ عوامی فلاح پرلگائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں