ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

عثمان ڈار کی والدہ نے گھر پر پولیس چھاپے کا الزام خواجہ آصف پر لگا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

چند ماہ قبل ڈار برادران کے گھر پر پولیس کا چھاپہ مارا گیا اب ان کی والدہ نے اس چھاپے کا الزام ن لیگی رہنما خواجہ آصف پر عائد کر دیا ہے۔

عثمان ڈار کی والدہ نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ میں ان کے گھر پر چھاپہ ن لیگی رہنما خواجہ آصف کی ایما پر مارا گیا تھا جس میں نہ صرف ان کے ساتھ بدسلوکی کی گئی تھی بلکہ پولیس نے گھر کی خواتین کو بھی زدوکوب کیا تھا۔

ان نے مزید کہا کہ خواجہ آصف نے یہ سب اُنہیں الیکشن لڑنے سے روکنے کیلیے کیا، مگر وہ ہر صورت الیکشن لڑیں گی۔

- Advertisement -

 

ڈار برادران کی والدہ نے اپنے ویڈیو بیان مین چیف جسٹس سے معاملے کا نوٹس لینے اور انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں