منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

استاد حامد علی خان کے انتقال کی خبر جھوٹی نکلی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کے معروف کلاسیکل غزل گائیک استاد حامد علی خان کے صاحبزادے نے والد کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کردی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوشل میڈیا پر جھوٹی خبر زیرگردش تھی کہ استاد حامد علی خان کو دل کا دورہ پڑا جسے وہ برداشت نہ کرسکے اور وہ ہم میں نہیں رہے، یہ بات سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی۔

البتہ اب کلاسیکل گلوکار کے صاحبزادے ولی حامد علی خان نے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ والد بالکل خیریت سے ہیں، اُن کے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کی موت، جھوٹی خبر پھیلانے والا نوجوان گرفتار

انہوں نے بتایا کہ جھوٹی خبر کی وجہ سے عزیزو اقارب اور مداح پریشان بھی ہوئے، جس جس نے بھی سُنا اُس نے رابطہ کیا، اب تک ہزاروں کالز سُن چکا ہوں۔

ولی حامد علی خان نے سوشل میڈیا صارفین سے یہ بھی اپیل کی کہ وہ کسی کے بھی حوالے سے کوئی خبر بغیر تصدیق کہ آگے شیئر نہ کریں کیونکہ ایک جھوٹ سے کئی لوگوں کی زندگی متاثر ہوسکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں