پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

معروف وی لاگر نے ویڈیو کے چکر میں جان گنوا دی

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: روس سے تعلق رکھنے والے معروف وی لاگر نے آن لائن ویڈیو بنانے کے چکر میں اپنی جان گنوا دی۔

تفصیلات کے مطابق روس سے تعلق رکھنے والے 34 سالہ معروف بائیک اور موٹو ویڈیو بلاگر آرتم بولڈیرؤ (بولڈ) اپنے یوٹیوب چینل کے لیے ویڈیو بنارہے تھے کہ اسی دوران حادثہ پیش آیا۔

ویڈیو بلاگر نے اپنی ویڈیو براہ راست نشر کی، اس دوران انہوں نے اپنے دونوں پیر موٹرسائیکل کے ہینڈل پر رکھ دیے تھے اور ہاتھوں میں موبائل تھام کر کسی سے میسج پر بات کرتے رہے۔

- Advertisement -

اس دوران وہ آگے کا دھیان رکھنا بھول گئے اور چند لمحے بعد اُن کی موٹرسائیکل کے آگے کار آگئی جس کے نتیجے میں وہ سنبھل نہ سکے، موٹرسائیکل تیز رفتاری کے باعث سیدھی بس کے پچھلے حصے سے جاکر ٹکرائی اور بولڈ زمین پر گر گئے۔

مزید پڑھیں: بھارت: سیلفی کے شوق نے تین نوجوانوں کی جان لے لی

بولڈ کو تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا جہاں وہ دو روز تک زیرعلاج رہے البتہ سر اور گردن کی ہڈی ٹوٹنے کی وجہ سے وہ جانبر نہ ہوسکے اور جہانِ فانی سے کوچ کرگئے۔رپورٹ کے مطابق واقعہ پیر کے روز پیش آیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بولڈ کے یوٹیوب چینل پر تین لاکھ کے قریب فالوؤرز ہیں ، وہ ان کی تعداد بڑھانے کے لیے خطرناک ویڈیوز بناتے رہتے تھے تاکہ صارفین انہیں داد دیں اور وہ مشہور ہوسکیں۔

Comments

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں