جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

پشاوراورکوہاٹ میں ویلنٹائن ڈے پرپابندی، لاہورمیں خواتین کا مظاہرہ

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور/ کوہاٹ / لاہور : پشاوراورکوہاٹ والے خبر دار ویلنٹائن ڈے منانا منع ہے۔ اسلام آباد میں مشروط طور پر یہ دن منایا جا سکتا ہے۔ جبکہ لاہور میں ویلنٹائن ڈے منانے کیخلاف خواتین سڑکوں پر نکل آئیں۔

تفصیلات کے مطابق کے پی کے میں تبدیلی آنہیں رہی تبدیلی آ گئی ہے۔ ضلع کوہاٹ میں ناظم نے ویلنٹائن ڈے کی تقریبات پر پابندی عائد کردی ہے۔

بازاروں میں ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے کارڈز اور دیگر مواد کی خریدو فروخت روکنے کا حکم بھی دیا گیاہے۔ انصافیوں کی اکثریت والے پشاورضلع کونسل کے اجلاس میں ویلنٹائن ڈے کے خلاف قرارداد منظور کرلی گئی۔

- Advertisement -

قرارداد میں کہا گیا ہے مغربی تہذیب کی ہمارے معاشرے میں گنجائش نہیں۔ دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ویلنٹائن ڈے مشروط طور پر منایا جا سکتا ہے۔

ڈپٹی کمشنر مشتاق احمد کا کہنا ہے ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے کوئی پابندی نہیں، تاہم جو چیزیں غیر قانونی ہیں انہیں برداشت نہیں کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں لاہور میں خواتین ویلنٹائن ڈے کے خلاف احتجاجاً سڑکوں پر نکل آئیں ۔ خواتین نے ویلنٹائن ڈے منانے پر لاہور میں بھی پابندی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

لاہور میں ابھی تک ویلنٹائن ڈے منانے پر پابندی تو نہیں لگی لیکن خواتین نے ویلنٹائن ڈے منانے کے خلاف احتجاج ضرور شروع کر دیا ہے اور پابندی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

احتجاج کرنے والی خواتین نے لالک جان روڈ پر ریلی نکالی۔ ان کا کہنا تھا کہ ویلنٹائن ڈے منانے کا کوئی مذہبی جواز نہیں۔ خواتین نے ویلنٹائن ڈے کے خلاف راہ گیروں میں پمفلٹس بھی تقسیم کئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں