ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

بھالو کی گھر سے لذانیہ چُرانے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں بھالو نے گھر میں داخل ہوکر اپنا پسندیدہ کھانا لذانیہ چرا لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھالو کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنتی ہیں اس سے قبل ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ شادی میں بھالو نے کھانے پر دھاوال بول دیا تھا۔

تاہم اب امریکی ریاست کنیکٹیکٹ میں پیش آیا جہاں ایک بھوکا بھالو مٹر گشت کرتے ہوئے ایک گھر میں گھسا اور فریج سے لذانیہ اٹھا کر چلتا بن گیا۔

- Advertisement -

سوشل میڈیا پر ایک کالے بھالو کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھالو کھانے کی تلاش میں مزے سے ٹہلتا ہوا گھر میں داخل ہوتا ہے اور پھر پورے گھر کا معائنہ کرنے کے بعد کچن میں پہنچتا ہے۔

چالاک بھالو نے فریج کو بڑی مہارت سے کھولا اور اس میں موجود جما ہوا(فروزن) لذانیہ اٹھایا اور کچن کی کھڑکی سے چھلانگ لگاتے ہوئے گھر سے باہر چلا گیا۔

یہ ویڈیو گھر میں لگے سی سی ٹی وی سے حاصل کی گئی ہے جس میں بھالو کی تمام تر حرکات کو قید کیا گیا تھا اور اس ویڈیو کو گھر کی مالکن ہیلینا ہولیسا نے اپنے سوشل اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں