اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

دلہن شادی میں سو گئی، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں شادی کی تقریب کے دوران مضحکہ خیز واقعات کی ویڈیوز اکثر سوشل میڈیا کی زینت بن جاتی ہیں۔

بھارت میں دلہن کے اپنی شادی کی تقریب میں سونے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی، ویڈیو میں دلہن کو پھیرے لینے سے قبل سوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

دلہن دلہا کے ہمراہ منڈپ پر بیٹھی ہوتی ہے اور پنڈٹ اپنے منتر پڑھ رہا ہوتا ہے ایسے میں دلہن پر نیند غالب آ جاتی ہے اور وہ وہیں بیٹھے بیٹھے آنکھیں موند کر سو جاتی ہے۔

- Advertisement -

کچھ دیر کی جھپکی کے بعد ایک جھٹکے کے ساتھ دلہن کی آنکھ کھلتی ہے اور وہ چونک کر بیدار ہوتی اور ایک لمبا سانس لے کر اپنے حواس بحال کرنے کی کوشش کرتی ہے۔

مذکورہ ویڈیو ’ویڈنگ ورلڈ پیج‘ نامی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ہے جسے ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں۔

ویڈیو پر کمنٹس میں اکثر لوگوں کا کہنا ہے کہ ہماری شادیوں پر تقریبات کی ایسی بھرمار ہوتی ہے کہ دلہا دلہن نیند پوری نہیں کر پاتے چنانچہ دلہن پر نیند کا غالب آنا کوئی اچنبھے کی بات نہیں ہے۔

ایک لڑکی نے اپنے کمنٹ میں لکھا ہے کہ ”دلہن اس طرح چونک کر اٹھتی ہے جیسے اسے ابھی خیال آیا ہو کہ ’اوہ، میں تو بھول گئی تھی، میری شادی ہو رہی ہے۔“

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں