تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بھارت میں خوف ناک مناظر (بچے ویڈیو نہ دیکھیں)

دہلی: بھارتی ریاست کیرالا میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے گھر پانی میں بہہ گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دریا کنارے قائم گھر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث گرا اور پانی میں بہتا ہوا چلا گیا، واقعے کے مناظر کیمرے کی آنکھ میں قید ہوگئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ تیز بارش کے باعث دریا میں طغیانی آگئی اور پانی نے گھر کی بنیاد کمزور کردی تھی، اس طرح دیکھتے ہی دیکھتے مکان دریا کے بہاؤ میں بہہ گیا، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مذکورہ واقعہ کوتایم نامی علاقے میں پیش آیا، حادثے کے وقت اطراف میں کھڑے لوگ بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔

بھارت میں بلند عمارت منہدم (کمزور دل افراد ویڈیو نہ دیکھیں)

ریاست بھر میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات کے نیتجے میں اب تک 21 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں، مقامی میڈیا نے کئی لوگوں کے لاپتہ ہونے کو بھی رپورٹ کیا ہے۔

دوسری جانب بھارتی شہر بنگلورو میں بھی گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش کے سبب کئی عمارتوں کی جڑیں کمزور ہوگئی ہیں، خطرے کے پیش نظر متعلقہ ادارہ مذکورہ بلڈنگز کو گرا رہا ہے۔

حالیہ دنوں حکام نے 4 منزلہ عمارت کو زمین بوس کیا۔ بنگلورو شہر میں تیز بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے اب تک چار عمارتیں گر چکی ہیں۔

Comments

- Advertisement -