جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

ٹنڈوالہٰیار میں پی پی امیدوار کے والد کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ کے شہر ٹنڈوالہٰیار میں پی پی امیدوار کے والد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ٹنڈوالہٰیار میں پی پی امیدوار کے والد نے ووٹ کے لیے اپنی ٹوپی اتار دی اور اپنی ہی پارٹی کے کونسلر کی گود میں رکھ دی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

پی پی امیدوار ذوالفقار بچانی کے والد سابق صوبائی وزیر عبدالستار بچانی کونسلر اصغر بروہی کے پاس ووٹ مانگنے گے تو انہوں نے صاف انکار کردیا۔

- Advertisement -

کونسلر کے انکار پر عبدالستار بچانی نے سر سے ٹوپی اتاری اور منتیں شروع کردیں۔

عبدالستار بچانی نے کہا کہ میری نہیں تو ٹوپی کی لاجھ رکھ لو اور ہمیں ووٹ دے دو۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں 8 فروری کو الیکشن کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابی مہم کا آغاز شروع کردیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں