ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

طلبا سے بیت الخلا صاف کروانے کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست کرناٹک کے شہر شموگا میں سرکاری اسکول کے طلبا سے بیت الخلا صاف کروانے کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں طلبا سے بیت الخلا صاف کروانے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ہیڈ ماسٹر کو معطل کر دیا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چھوٹی جماعت کے طلبا ہاتھوں میں برش اور دیگر سامان لیے صفائی میں مصروف ہیں۔ مذکورہ ویڈیو جب طلبا کے والدین تک پہنچی تو انہوں نے اسکول پہنچ کر احتجاج ریکارڈ کروایا۔

- Advertisement -

متعلقہ: طلبا سے اسکول کا گٹر صاف کروانا پرنسپل اور اساتذہ کو مہنگا پڑ گیا

جب وزارت تعلیم نے معطل ہیڈ ماسٹر سے اس متعلق دریافت کیا تو انہوں نے بتایا کہ میں نے طلبا کو صرف پانی بہانے کو کہا تھا، انہیں صفائی کا حکم نہیں دیا تھا۔

وزارت تعلیم کے عہدے دار نے بتایا کہ بدھ کے روز واٹس ایپ پر مذکورہ ویڈیو موصول ہوئی تو حکام سے اسکول کا دورہ کرنے اور واقعے کی انکوائری کا حکم دیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی طلبا سے گٹر اور بیت الخلا صاف کروانے کے دو واقعات پیش آ چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں