پیر, مارچ 16, 2026
اشتہار

خود کے اغوا اور قتل کا ڈراما کیوں اور کیسے رچایا؟ افسر کے بیٹے کے اہم انکشافات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : خود کے اغوا اور قتل کا ڈراما رچانے والے اوایس سیشن عدالت نوابشاہ کے بیٹے غلام رسول کا انکشافات پر مبنی ویڈیو بیان سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق او ایس سیشن عدالت شہید بینظیرآباد کے بیٹے کے اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا ، غلام رسول کا انکشافات پر مبنی ویڈیو بیان سامنے آگیا۔

غلام رسول نے بتایا کہ ڈیڑھ سال قبل لنڈے کا کاروبار شروع کیا تھا، اچھی آمدن ہونے پر کئی دوستوں سے پیسے لیے اور پرافٹ دیتا رہا، دوستوں سے 65 لاکھ روپے لیے تھے لیکن کاروبار میں نقصان ہوگیا۔

افسر کے بیٹے نے کہا کہ سوچاایسی جگہ چلا جاتا ہوں جہاں مجھے کوئی جانتا نہ ہو، 23 اپریل کو نواب شاہ سے کراچی اورپھرٹرین کے ذریعے پنڈی چلا گیا، آئی ڈی کھولی تو پتہ چلا میرے لاپتہ ہونے کی خبریں چل رہی ہیں، میں نے ایک آئی ڈی بنائی اور اپنی رسیوں سے بندھی تصویرسینڈ کی۔

غلام رسول کا کہنا تھا کہ میسج میں کہا آپ کا بیٹا اغواکرلیا ہے اور2 دن آئی ڈی نہیں کھولی، ایک اورتصویربنائی جس میں ایسا لگتا تھا جیسے مجھے مار دیا گیا ہو، تصویر بھیجنے کے بعد رشتے داروں کے بہت پیغامات آرہے تھے۔

ملزم نے مزید بتایا کہ ڈاکو بن کر پہلے گھر والوں کو اغوا کا کہا اور پھر خبر دی کے آپ کے بیٹے کو مار دیا گیا ہے، تو رشتے داروں نے کہا ہمیں لاش دیں، میں نے کہا وہ پھینک دی ہے اور کہا آپ آئی جی ہٹائیں، اس نے ہمارے بندے مارے ہیں۔

غلام رسول نے کہا کہ کچھ دن احتجاج ہوااورختم ہوگیا، سمجھ گیامیرے مرنے کا یقین ہوگیا ، کسی نے اغوا نہیں کیا، پیسے واپس کرنے کے ڈر سے مرضی سے گیا تھا، سندھ اورپنجاب پولیس مجھے ریکورکرکے تھانے لے آئے۔

+ posts

نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

مزید خبریں