کرکٹ کھیلنے کا شوق بچے اور بڑوں سبھی کو ہوتا ہے لیکن کسی بیماری یا دوسری وجہ سے وہ اپنے شوق کو پورا نہیں کرپاتے تاہم سوشل میڈیا پر بازوؤں سے محروم بچے کی کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر افغانستان کے ٹوئٹر ہینڈل پر بچے کی ویڈیو شیئر جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچہ دونوں بازؤؤں سے محروم ہونے کے باوجود اپنا شوق پاؤں کے ذریعے کرکٹ کھیل کر پورا کررہا ہے اور دلکش اسٹروکس بھی لگا رہا ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچہ پاؤں سے شاٹ کھیل رہا ہے اور ساتھ ہی خوشی خوشی رنز بھی بنا رہا ہے۔
Afghan boy plays #cricket with his legs, 💔
This is resilience..
Afghans will never give up#Afghanistan pic.twitter.com/30WHtsmmwd— Afghanistan افغانستان (@Afghanistan_55) February 24, 2023
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا کہ یہ عزم، حوصلے اور جذبے کی بہترین مثال ہے۔‘
سوشل میڈیا صارفین بچے کی ویڈیو پر داد دیے بغیر نہ رہ سکے کسی نے بچے کے جذبے کی تعریف کی تو کسی کی ویڈیو دیکھ کر آنکھیں نم ہوگئیں۔
کئی صارفین کی جانب سے بچے کے ساتھ کرکٹ کھیلنے والے دوسرے بچوں کی بھی تعریف کی گئی۔