12.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

ویڈیو: روہت شرما اسپنر کلدیپ یادیو پر غصہ کیوں ہوئے؟

اشتہار

حیرت انگیز

رواں ورلڈ کپ میں گزشتہ روز بھارت نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو عبرت ناک شکست سے دوچار کر دیا تاہم کپتان روہت شرما دوران میچ اسپنر کلدیپ یادیو پر غصہ ہوئے۔

بھارت نے گزشتہ روز لکھنو میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ کے خلاف 230 رنز جیسے کم ہدف کا کامیاب دفاع کیا اور انگلش ٹیم کو 129 رنز پر ڈھیر کرکے 100 رنز سے شاندار فتح سمیٹ کر رواں ورلڈ کپ میں نا قابل شکست ہونے کا اعزاز برقرار رکھا۔

تاہم اس شاندار کامیابی والے میچ کے دوران ایک لمحہ ایسا بھی آیا جب بھارتی کپتان روہت شرما اپنے اسپنر پر غصہ ہوگئے جس کی وجہ ان کا انگلش بیٹر لیونگ اسٹون کے خلاف ریویو نہ لینا تھا۔

- Advertisement -

انگلش اننگ کے 22 ویں اوور میں کلدیپ یادیو نے گیند کرائی جو لیام لیونگ اسٹون کے پیڈ سے ٹکرائی۔ بالر نے ایل بی ڈبلیو کی اپیل کی لیکن فیلڈ امپائر اس سے متاثر نہ ہوئے اور بیٹر کو آؤٹ قرار نہ دیا جب کہ ری پلے میں گیند واضح طور پر لیگ اسٹمپ سے ٹکرا رہی تھی۔

تاہم اس موقع پر یادیو نے ریویو نہ لیا جس پر بھارتی کپتان غصے میں آگئے اور برہمی کا اظہار کیا جو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ بھی ہو گیا جس کی بعد ازاں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 

لیکن خوش قسمتی سے بھارت کو انگلش آل راؤنڈر کے خلاف ریویو نہ لینے کا فیصلہ مہنگا نہیں پڑا اور جلد ہی کلدیپ یادیو نے ہی انہیں کلین بولڈ کرکے انگلینڈ کی ٹیم کو شکست کے اندھیرے میں دھکیل دیا۔

واضح رہے کہ اس میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور 40 رنز پر بھارت کے تین ابتدائی بیٹرز شبھمن گل، ویرات کوہلی اور شریاس ائیر کو پویلین بھیج دیا جس میں کوہلی تو کھاتہ بھی نہ کھول سکے۔

بھارت نے 229 رنز بنا کر انگلینڈ کو 230 رنز کا قدرے آسان ہدف دیا لیکن شکستوں کے بھنور میں گھر انگلش ٹیم کے لیے یہ کم ہدف بھی پہاڑ جتنا ثابت ہوا اور پوری ٹیم 129 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

بھارت نے مسلسل 6 فتوحات کے ساتھ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا جب کہ انگلینڈ 6 میچوں میں 5 شکستوں کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں