ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

وجے دیوراکونڈا نے رشمیکا مندانہ سے منگنی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

تامل فلم انڈسٹری کے معروف اداکار وجے دیوراکونڈا نے رشمیکا مندانہ سے منگنی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانہ کی منگنی کے حوالے سے خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھیں اور کہا جارہا تھا کہ دونوں فروری میں منگنی کرلیں گے۔

وجے اور رشمیکا کو مختلف مقامات پر ایک ساتھ دیکھا گیا تھا تاہم دونوں نے اپنے تعلقات سے متعلق لب کشائی نہیں کی تھی۔

- Advertisement -

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ میں بھی دعویٰ کیا گیا تھا کہ وجے اور رشمیکا ایک ساتھ رہائش پذیر ہیں اور جوڑا جلد منگنی کرنے کا اعلان کرنے والا ہے۔

تاہم لائف اسٹائل ایشیا کے ساتھ حالیہ انٹرویو میں وجے دیوراکونڈا نے آخرکار رشمیکا مندانہ سے اپنی منگنی کی خبروں پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

وجے دیوراکونڈا نے کہا کہ میں فروری میں منگنی یا شادی نہیں کررہا ہوں، ایسا لگتا ہے کہ میڈیا والے ہر دو سال بعد میری شادی کروانا چاہتے ہیں، میں ہر سال یہ افواہ سنتا ہوں، میڈیا مجھے پکڑ کر شادی کروانے کے چکر میں ہے۔

واضح رہے کہ وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانہ دو فلموں ’گیتا گویندم‘ اور ’ڈیئر کومریڈ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں اور مداحوں کی جانب سے ان کی جوڑی کو پسند کیا گیا تھا۔

وجے نے آخری مرتبہ فلم ’خوشی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جبکہ رشمیکا نے فلم ’اینیمل‘ میں مرکزی کردار نبھایا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں