11.7 C
Dublin
جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی برداشت نہیں کروں گا ، وزیراعظم کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے گفتگو

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالیناجارجیوا کو وعدوں کو پورا کرنے کا یقین دلاتے ہوئے واضح کیا کہ معاہدے کی زراسی خلاف ورزی بھی برداشت نہیں کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی ایم ڈی آئی ایم ایف ڈی کرسٹلینا جورجیوا سے ٹیلی فون پر گفتگو کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

ایم ڈی آئی ایم ایف نے وزیراعظم شہبازشریف سے گفتگو میں ماضی کی پیدا کردہ بد اعتمادی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کی پیداکردہ بداعتمادی کی وجہ سے تحفظات تھے، یقین ہے وزیراعظم شہبازشریف وعدوں کوپورا کریں گے۔

- Advertisement -

کرسٹلیناجورجیوا کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے پیرس ملاقات میں معاہدہ پوراکرنے کی دانش مندی ،عزم دکھایا اور وزیراعظم نے جولیڈرشپ دکھائی، وہ لائق تحسین اورقابل تعریف ہے، اسی وجہ سے آپ کی مدد کریں گے۔

ایم ڈی آئی ایم ایف نے کہا کہ پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان اب مضبوط شراکت داری اور باہمی اعتماداستوارہوچکا، پاکستان آئی ایم ایف کااہم رکن ہے، آئی ایم ایف پاکستان کی ہرممکن حد تک مددکرتا رہے گا۔

ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹلینا جورجیوا نے وزیراعظم شہبازشریف سےقریبی رابطے میں رہنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

جس پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آپ کے قیمتی الفاظ پر آپ کا بے حد شکریہ ادا کرتاہوں، آپ نے بڑی راست گوئی ،مثبت انداز سے پیرس میں ملاقات میں گفتگو کی تھی، آج بھی واضح کیا کہ معاہدے کی زراسی خلاف ورزی بھی برداشت نہیں کروں گا۔

شہبازشریف نے بتایا کہ 12 اگست تک ہماری حکومت ہے، پھر نگران حکومت آجائے گی، نگران حکومت آئی ایم ایف معاہدے کا احترام جاری رکھے گی، عوام نے منتخب کیا تو آئی ایم ایف کی مدد سےمعیشت کو ٹرن آراؤنڈکردیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں