تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

سنگدل بیٹے کے ہاتھوں ماں پر تشدد، شوبز ستارے بھی چپ نہ رہ سکے

لاہور : راولپنڈی میں بدبخت بیٹے کی جانب سے ماں پر بدترین تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو شوبز ستاروں نے بھی ناخلف بیٹے کے خلاف صدائے احتجاج بلند کردی۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں ماں پر بدترین تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایک طوفان برپا ہوگیا، اور ٹوئٹر پر ’ زوبیہ امیر‘ کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگا۔

بیوی اکسانے پر ماں کو تشدد کا نشانہ بنانے والے بیٹے کے خلاف شوبز ستاروں نے بھی شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبصورت جوڑی نیمل خاور اور حمزہ علی عباسی نے اپنے ٹوئٹ میں ناخلف بیٹے کے خلاف شدید غصے کا اظہار کیا،حمزہ عباسی نے کہا کہ ’جہنم کا گڑھا اس شیطان صفت بیٹے کا انتظار کررہا ہے جس نے اپنی ماں پر تشدد کیا ہے، یا میرے اللہ، الفاظ نہیں ہیں میرے پاس‘۔

نیمل خاور نے قرآنی آیت شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’پروردگارِ عالم کا قہر و عذاب اس شخص کا منتظر ہے‘۔

بالی ووڈ میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی اداکارہ صبا قمر نے کہا کہ ’کوئی اس قدر ظالم و سخت دل کیسے ہوسکتا ہے، میری اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ اس بیٹے کے خلاف کارروائی کرکے متاثرہ خاتون کو انصاف فراہم کریں‘۔

یاد رہے راولپنڈی کے علاقے صادق آباد میں جائیداد کے مسئلہ پر سنگ دل بیٹے کی ماں پر بد ترین تشدد کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی، بہن دہائیاں دیتی رہی مگر وحشی انسان پھر بھی نہیں رکا۔

سنگدل بیٹے کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی مظلوم ماں کا بیان سامنے آگیا

ہہن زوبیہ امیرنےایک ویڈیو میں بھائی بھابھی پرالزام لگایا ہے کہ پولیس نے ارسلان کو کسی کارروائی کے بغیرچھوڑ دیا، میرا بھائی بھابھی زیورات اور اہم دستاویزات لے کر فرار ہیں، زوبیہ کے موبائل فون سے بنی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہونے کی کچھ دیر بعد ہی وائرل ہو گئی۔

ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی توپولیس ایکشن میں آئی اورملزم ارسلان اوراس کی اہلیہ کے خلاف راولپنڈی کے تھانہ صادق ٓآباد میں مقدمہ درج کرلیا گیا، سی پی او نے ملزمان کو جلد ازجلد گرفتار کرنےکاحکم دیا ہے۔

پولیس کی جانب سے ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس کے جگہ جگہ چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -