جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

بھارتی لڑکی نسیم شاہ کی دیوانی ہوگئی، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم فاسٹ بولر نسیم شاہ کی خوبصورتی کے چرچے بھارت میں بھی ہونے لگے ہیں۔

سوشل میڈیا پر بھارت کے شہر ممبئی سے کولمبو میچ دیکھنے پہنچنے والی لڑکی ایشا نے کہا نسیم شاہ کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’خدا نے بنایا تو کیا بنایا نسیم شاہ بنایا۔‘

ایشا کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ بہت خوبصورت ہیں ان کی خوبصورت کی تعریف کرنا کوئی گناہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ سمیت پاکستان کے سارے کھلاڑی بھارت حتیٰ کہ پوری دنیا کے مشہور ہیں اور ان کی ریلزی بھی دیکھتی ہوں لیکن میرے فیورٹ نسیم شاہ ہیں۔

ایشا شاہ نے کہا کہ وہ میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچے گی جس پر صحافی نے فاسٹ بولر سے ان کی ملاقات کروانے کی بھی درخواست کردی۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ سپر فور کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 357 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں