جمعرات, مئی 16, 2024
اشتہار

بل گیٹس نے ٹھیلے پر چائے بیچنے والے کو ہیرو بنا دیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

مائیکرو سافٹ کے شریک بانی، سماجی اور دنیا کی امیر ترین شخصیات میں سے ایک بل گیٹس نے ٹھیلے پر چائے پی کر چائے بیچنے والے کو ہیرو بنا دیا۔

دنیا بھر میں شہرت یافتہ سماجی اور کاروباری شخصیت بل گیٹس جو ان دنوں دورہ بھارت پر ہیں۔ ایک ٹھیلے پر چائے پینے رکے اور چائے پی۔ اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل گئی اور پوری دنیا میں چائے فروش دیکھتے ہی دیکھتے ہیرو بن گیا۔

بل گیٹس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے اکاؤٹ سے ٹھیلے سے چائے پینے کی ویڈیو (رِیل) خود شیئر کی جس میں انہیں سوشل میڈیا پر مشہور چائے فروش ’ڈولی چائے والا‘ سے چائے خریدتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بل گیٹس کہتے ہیں کہ ایک چائے دینا۔ اس کے بعد ویڈیو میں ڈولی چائے والا اپنے مخصوص انداز میں بل گیٹس کو چائے بنا کر دیتے ہیں۔

اس ویڈیو کے کیپشن میں بل گیٹس نے لکھا کہ انڈیا میں آپ کو ہر طرف نئی چیزیں دیکھنے کو ملیں گی۔ یہاں تک کہ چائے کے سادے سے کپ میں بھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bill Gates (@thisisbillgates)

بل گیٹس اور ڈولی چائے والا کی اس ریل کو انسٹاگرام پر اب تک 3 کروڑ 87 لاکھ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے جبکہ ڈھائی ملین سے زائد صارفین اسے لائک بھی کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈولی چائے والا کا تعلق ریاست مہاراشٹرا کے شہر ناگپور سے ہے اور وہ یوٹیوب سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر اپنے چائے بیچنے کے مختلف انداز اور ویلوگز کے باعث مشہور ہیں۔

اُن کی چائے کی ریڑھی پر سیاحوں سمیت کئی مشہور لوگ آتے ہیں لیکن بل گیٹس کی ویڈیو نے انہیں دیکھتے ہی دیکھتے دنیا بھر میں ہیرو بنا دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں