12.6 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

مگرمچھ کے ساتھ نوجوان کی موٹر سائیکل پر سواری، خون خشک کر دینے والی ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

موٹر سائیکل پر لوگ مختلف جانوروں کے ساتھ تو سواری کرتے دیکھے گئے ہیں لیکن پہلی بار کسی خونخوار مگرمچھ کے ساتھ کسی نے یہ ہمت کی ہے۔

آج کل سوشل میڈیا کا دور ہے جس میں آئے روز انوکھی، متجسس اور کرتب پر مبنی ایسی ویڈیوز بھی منظر عام پر آتی رہتی ہیں جن کو انسان اپنی آنکھ سے دیکھ کر بھی یقین کرنے پر آمادہ نہیں ہوتا۔

ایسی ہی ایک ویڈیو پڑوسی ملک بھارت سے سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی ہے جو دیکھنے کا خون خشک کر دیتی ہے۔

- Advertisement -

موٹر سائیکل ایک عام سواری ہے جو آج کل تقریباً ہر دوسرے شخص کے پاس ہوتی ہے۔ آمدورفت کے لیے آسان اس سواری پر آپ نے کبھی کبھار لوگوں کو جانوروں کو ساتھ لے کر جو عموماً پالتو ہوتے ہیں سفر کرتے دیکھا ہوگا۔

تاہم بھارت میں ایک نوجوان موٹر سائیکل پر ایک دیو ہیکل خطرناک مگرمچھ کے ساتھ سیر سپاٹے کرتا پایا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نوجوان موٹر سائیکل کی سیٹ پر ایک دیو ہیکل مگرمچ کو باندھ کر اسے بطور سیٹ استعمال کرکے موٹر سائیکل چلاتا نظر آتا ہے۔

اس ویڈیو کو دیکھنے والے کے رونگٹے کھڑے ہو رہے ہیں کہ لیکن وہ نوجوان کمال کی ہمت رکھتا ہے جو اتنے خونخوار جانور کے ساتھ مزے سے سڑک پر گھومتا نظر آتا ہے۔

 

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر آؤٹ آف کانٹیٹکس نامی اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی اس ویڈیو میں بھارتی سڑکوں پر ٹریفک کے دیگر مضحکہ خیز اور خطرناک مناظر کی ویڈیو بھی شامل کی گئی ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ بھارتی موٹر سائیکل جیسی سواری کا کیسا خطرناک اور غلط استعمال کرتے ہیں جس سے دیگر شہریوں کی زندگی کو بھی خطرات لاحق ہوتے ہیں۔

اسی ویڈیو میں آگے چل کر ایک اور نوجوان کو دو بڑے ٹائر جسم پر پہن کر موٹر سائیکل مصروف شاہراہ پر چلاتے بھی دکھایا گیا ہے۔

اس ویڈیو کو لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں اور دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔ کچھ ایسے کرتب دیکھ کر حیران اور کئی نے غیر ذمے دار رویے پر سوالات اٹھائے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں