12.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

ویرات کوہلی کا موازنہ سپراسٹار فٹبالر میسی سے کیا جانے لگا!

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ ویرات کوہلی میگا ایونٹ میں سب سے زیادہ ون ڈے سنچریوں کا سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیں گے۔

مائیکل وان نے ماسٹر بیٹر کا موازنہ ارجنٹائن کے لیجنڈ فٹبالر لیونل میسی سے بھی کیا، جنھوں نے 2022 میں ارجنٹائن کو فیفا ورلڈ کپ جتوایا تھا اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے تھے۔ انھوں نے کہا کہ شاید کوہلی کی قسمت میں بھی ایسا ہی کچھ لکھا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ویرات ہدف کے تعاقب میں اپنا ثانی نہیں رکھتے، اگر وہ فائنل سے پہلے 49 ویں اور فائنل میں 50 ویں سچنری اسکور کرتے ہیں تو مجھے حیرت نہیں ہوگی شاید ان کی قسمت میں ایسا ہی لکھا ہے جسے میں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیا ہے۔

- Advertisement -

وان نے کہا کہ عظیم کھلاڑی ہمیشہ ورلڈ کپ میں کاکردگی دکھاتے ہیں۔ فٹبالرز کو ہی دیکھ لیں، لیونل میسی کو ارجنٹائن کے لیے ورلڈ کپ جیتنا تھا، اور انھوں نے یہ کر دکھایا۔

ویرات کوہلی پہلے ہی ورلڈ کپ جیت چکے ہیں لیکن اس بار بھی ایسا لگتا ہے کہ وہ بھاتی ٹیم کو ہر طرح سے آگے بڑھانے میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔

واضح رہے کہ کوہلی اب تک 48 ون ڈے سنچریاں اسکور کرچکے ہیں۔ دھرم شالہ میں نیوزی لینڈ کے خلاف وہ پانچ رنز کی کمی سے سنچری اسکور نہیں کرپائے ورنہ وہ اس فارمیٹ میں ٹنڈولکر کے 49 سنچریوں کے عالمی ریکارڈ کو برابر کردیتے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں