منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

ویرات انوشکا کی شادی کے اعزاز میں تقریب، تصویری جھلکیاں

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اٹلی میں شادی اور ہنی مون گزارنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے اور انہوں نے گزشتہ روز تاج ہوٹل میں ایک پروقار تقریب منعقد کی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے 11 دسمبر کو اٹلی میں شادی کی جس کے بعد انہوں نے مداحوں کو سرپرائز دینے کے لیے تصاویر شیئر کیں۔

ویرات اور انوشکا نے اپنی شادی کو اس قدر خفیہ رکھا تھا کہ اٹلی روانگی کے وقت اداکارہ کے اہل خانہ نے صحافیوں کے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا تھا جبکہ ویرشکا کے مینجر نے بھی شادی کی خبروں کی واضح الفاظ میں تردید کردی تھی۔

- Advertisement -

اٹلی میں شادی کے بعد نوبیہاتا جوڑے نے ہنی مون شروع کیا اور پھر وہ 2 روز قبل بھارت واپس پہنچے جہاں وزیراعظم نریندر مودی نے نوبیہاتا جوڑے سے ملاقات کی اور اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

ایک روز قبل 21 دسمبر کو ویرات اور انوشکا نے اپنی شادی کے اعزاز میں نئی دہلی کے ہوٹل تاج پلیس میں تقریب منعقد کی جس میں بھارتی وزیراعظم، شوبز شخصیات کے علاوہ رشتے داروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر ویرات کوہلی نے کالے رنگ کی شیروانی اور شال اوڑھی ہوئی تھی جبکہ اُن کی دلہنیا نے لال رنگ کی ساڑھی زیب تن کی ہوئی تھی، نوبیہاتا جوڑے نے وزیراعظم کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور مہمانوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔

شادی کے اعزاز میں منعقد کی جانے والی تقریب میں میوزیکل پروگرام بھی رکھا گیا تھا جس میں کئی گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور سب سے دلچسپ بات یہ رہی کہ نوبیہاتا جوڑے نے بھی خوب ڈانس کیا۔

Dance… . . . . . #viratkohli #virushkareception #anushkasharma #virushka #viratianforever #runmachine #dance #weddingreception #bride #couplegoals #virushkaslays #viratians

A post shared by VIRAT KOHLI ❤ (@viratian.for.life) on

آئیں ہم آپ کو دکھاتے ہیں تقریب کی چند تصاویر اور ویڈیوز


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں