حال ہی میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے لیفٹ آرم پیسر وہاب ریاض نے اپنی بیٹی کی سالگرہ پر جذباتی اور محبت بھرا پیغام جاری کرتے ہوئے ایک ویڈیو کولاج شیئر کیا ہے۔
انھوں نے سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’لڑکیاں اللہ کی بہت بڑی رحمت ہوتی ہیں اور اپنے باپ کو بھرپور طریقے سے سپورٹ کرتی ہیں‘‘، سابق فاسٹ بولر نے مزید لکھا کہ ’’میری گڑیا تمہیں نویں سالگرہ مبارک ہو، میری جان ایشل، برائے مہربانی تمام لوگ ماشااللہ کہیں۔‘‘
اپنی محبت کا اظہار کرنے کے لیے ساتھ میں انھوں نے کیک اور دل کے حامل ایموجیز بھی بنائے، سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وہاب کی طرف سے جو ویڈیو شیئر کی گئی ہے اس میں انھوں نے بیٹی ایشل کے بچپن سے لے کر اب تک کی تصاویر شیئر کی ہیں۔
Daughters are indeed Allah’s biggest blessing, and a father’s biggest supporters ❤️
Happy 9th birthday to my lil guriya, meri jaan Eeshal. Please say MashAllah everyone 🎂😍 pic.twitter.com/OktLSzGMDW
— Wahab Riaz (@WahabViki) August 18, 2023
فاسٹ بولر کے مداح بیٹی کی سالگرہ پر شیئر کی گئی ویڈیو پر پسندیدگی کا اظہار کررہے ہیں اور اچھے نصیب کے لیے دعائیں کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ سابق پاکستانی بولر اس وقت پنجاب کی نگراں حکومت میں وزیر کھیل کے عہدے پر فائز ہیں، انھوں نے حال ہی میں انٹرنینشل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے وہاب ریاض کافی جذباتی بھی ہوگئے تھے، ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان ٹیم سے کھیلنا چاتے ہیں مگر اب ٹیم میں ان کی جگہ نہیں بنتی اس لیے وہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کررہے ہیں۔