ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

جسپریت بمراہ پاکستان کے لیجنڈ فاسٹ بولر کی تعریف پر خوش

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ پاکستان کے لیجنڈ فاسٹ بولر وقار یونس کی تعریف سن کر خوش ہوگئے۔

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں بھارت کی پاکستان کے خلاف 7 وکٹوں سے جیت کے بعد پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ جیتنے کے بعد بھارتی فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ نے کہا کہ پاکستان کے لیجنڈ فاسٹ بولر وقار یونس نے میری تعریف کی جو کہ ایک بہت اچھا احساس ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف بولنگ کے وقت میں نے سب سے پہلے پچ اور کیریز کا جائزہ لیا، جس کے بعد بڑی وکٹ لینے میں آسانی ہوئی۔

- Advertisement -

جسپریت بمراہ نے کہا کہ ’ میں نے رویندرا جدیجا کی گیند کو تھوڑا سا ٹرن ہوتے دیکھا جس کی وجہ سے ہم نے محمد رضوان کو آؤٹ کرنے کے لیے سلو گیند کا استعمال کیا۔

مسلسل ناکام شاداب، امام اور نواز آخر کب ذمے داری کا مظاہرہ کریں گے؟

جسپریت بمراہ نے کہا کہ پاکستان کے سافٹ بولر وقار یونس نے میری تعریف کی جو کہ ایک بہت اچھا احساس ہے، میں انہیں اور وسیم اکرم کو جادوئی گیندیں کرتے ہوئے دیکھتے ہوئے بڑا ہوا ہوں۔

 واضح رہے کہ پاکستان کے خلاف اپنی بہترین کارکردگی سے جسپریت بمراہ 2023 ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔

گزشتہ روز کے میچ میں بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ، محمد سراج ، ہاردک پانڈیا،کلدیپ یادیو اور رویندرا جدیجا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں