12.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

وشما فاطمہ کے تھائی لینڈ میں سیر سپاٹے، تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ وشما فاطمہ کی تھائی لینڈ میں سیر سپاٹوں کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ وشما فاطمہ نے تھائی لینڈ کے تاریخی اور تفریحی مقامات سے تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

وشما فاطمہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’فوٹو ڈمپ‘ ساتھ ہی ڈائناسور کی ایموجی بھی بنائی۔

- Advertisement -

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر پسندیدگی کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

وشما فاطمہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر، ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اداکارہ نے گزشتہ دنوں بھی تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

واضح رہے کہ وشما فاطمہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں منفی کردار نبھایا تھا، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں وہاج علی، ہانیہ عامر، زاویار نعمان، رابعہ کلثوم ودیگر شامل تھے۔

اداکارہ کے شوہر سبحان اعوان نے بھی اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرے ہی رہنا‘ میں ’عمر‘ کا کردار ادا کیا تھا جس کی دیگر کاسٹ میں سید جبران، شہروز سبزواری، کرن حق، اریج محی الدین، ندا ممتاز ودیگر شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں